Pak Vs Nz 1st ODI highlights

asdc

پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ قسمت اور کارکردگی دونوں کبھی کبھی بیک وقت ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 345 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، اور اس میں سب سے دلچسپ کردار ادا کیا محمد عباس نے، جو لاہور میں پیدا ہوئے اور اب نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہوئے اپنے ہی وطن کو دھو ڈالا۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو پر برق رفتار 52 رنز دھواں دھار انداز میں بنائے، اور بھی محض 26 گیندوں پر۔ پاکستان کی بیٹنگ شروع تو اچھی ہوئی، اور بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھائی۔ انہوں نے کافی اچھی مزاحمت کی، گیند کو خوبصورتی سے کھیلا۔ہم سب امید سے تھے کہ شاید میچ کو سنسنی خیز موڑ ملے۔ لیکن جیسے ہی بابر آؤٹ ہوئے، گویا پاکستانی بیٹنگ ڈھیر ہو گئی۔ آخری چھ وکٹیں محض 21 رنز کے اضافے کے ساتھ 5 اوورز میں ہی لڑھک گئیں۔ محمد عباس کی کہانی اس میچ کا سب سے دلچسپ پہلو رہی۔ لاہور سے نیوزی لینڈ تک کا سفر، اور پھر اپنے ہی ملک کے خلاف ایسی دھماکہ خیز اننگز—یہ کسی فلم کے ڈرامائی موڑ سے کم نہیں۔ ان کی تیز رفتار بیٹنگ نے نہ صرف پاکستانی بولرز کو حیران کیا بلکہ شائقین کو بھی سوچ میں ڈال دیا کہ اگر یہ ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہوتا تو کیا ہوتا؟ محمد عباس جیسے کھلاڑی نے ثابت کیا کہ ٹیلنٹ کہیں بھی چھپا ہو سکتا ہے، اور موقع ملنے پر وہ دنیا کو حیران کر دیتا ہے۔ پاکستان کے لیے بابر اعظم کی مزاحمت تسلی بخش ضرور تھی، لیکن باقی بیٹنگ لائن اپ کا حال دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی بہت کچھ سیکھنے اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ادھ وکٹ کے بعد اننگز کا انہدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دباؤ میں کھلاڑی حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *